اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا
Web Desk
30 September 2026
اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی اسنوکر چیمپئن 49 سالہ گریم ڈوٹ (Graeme Dott) کو دو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی ایڈنبرا ہائی کورٹ کے جج لارڈ ہیروور نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے گریم ڈوٹ کو قید کی سزا کا حکم سنایا۔ عالمی میڈیا اور عدالت میں موجود ذرائع کے مطابق، سزا کا حکم سنائے جانے کے وقت گریم ڈوٹ نے چہرے پر کسی قسم کے تاثرات یا ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا، جس کے بعد پولیس نے انہیں ہتھکڑیاں لگا کر بلا تاخیر جیل منتقل کر دیا۔
عدالتی و پولیس دستاویزات کے مطابق، گریم ڈوٹ پر الزام تھا کہ انہوں نے 1993ء سے 2010ء کے طویل عرصے کے دوران ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو جنسی ہراسانی اور زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ کورٹ نے ان کے عمل کو اعتماد کی شدید ترین خلاف ورزی قرار دیا۔ واضح رہے کہ گریم ڈوٹ نے 2006ء میں فائنل میں فتح حاصل کر کے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، تاہم اس سزا کے بعد ان کا نام ہال آف فیم سے بھی خارج کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026