LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا: وزیر اعظم اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی مراکش کے بادشاہ نے فاطمہ زہرا کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کردیا بینظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر نے سیاسی دباؤ بڑھنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ایران پر حملے: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال عراق سے امریکی افواج کا دو دہائیوں بعد انخلا شروع

امریکا کو آخر کار خطے سے نکلنا ہے، وہ دن اس کیلئے پشیمانی کا ہوگا: ایران

Web Desk

30 September 2026

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکہ کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر امریکہ کو مشرقِ وسطیٰ کے خطے سے نکلنا ہی پڑے گا، اور اس کا یہ انخلا خطے کے ممالک کے لیے ایک بڑا سبق ثابت ہوگا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد بالآخر ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک ہی خطے میں آمنے سامنے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی عدم موجودگی کے بعد کا وہ وقت بعض علاقائی ممالک کے لیے شدید پشیمانی اور ندامت کا دن ثابت ہوگا۔

ابراہیم عزیزی نے خطے کی موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال اور اسرائیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حکومت اور صیہونی رژیم کا خاتمہ اب بہت قریب آ چکا ہے اور اس کے گنے چنے دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایرانی رہنما کے اس سخت اور جارحانہ بیان کو خطے میں جاری امریکی فوجی تحرک اور تہران و واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہمسایہ ممالک پر زور دیا کہ وہ غیر علاقائی طاقتوں پر انحصار کرنے کے بجائے علاقائی تعاون اور خود مختاری کا راستہ اپنائیں۔