نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، ترک صدر
Web Desk
27 September 2026
ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں ‘موسیاد ایکسپو’ (MÜSİAD EXPO) سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا نام لیے بغیر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے مرتکب افراد کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی جیسے معتبر فورمز پر خطاب کے موقع دینے کے بجائے بین الاقوامی عدالتوں میں کٹہرے کے اندر کھڑا کیا جائے۔ ترک صدر نے پرزور الفاظ میں کہا کہ جنہوں نے بے گناہ فلسطینیوں کا خون بہایا ہے انہیں اپنے جرائم کا حساب دینا ہو گا اور اگر نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے سامنے جواب دہ نہ ٹھہرایا گیا تو دنیا میں ایسے مظالم دوبارہ رونما ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترکیے مظلوم فلسطینیوں کی آواز بنتا رہے گا اور غزہ کے عوام اپنے حقوق کی جدوجہد میں بالکل اکیلے نہیں ہیں۔
اپنے خطاب کے دوران صدر اردوان نے ترکیے کی مسلسل معاشی پیشرفت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک پچھلی 24 سہ ماہیوں سے مسلسل اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس وقت دنیا کی 16ویں بڑی معیشت بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2002 میں ایکسپورٹ کرنے والی ترک کمپنیوں کی تعداد صرف 33 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 1 لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مصنوعی ذہانت (AI) کی ترقی میں انسانی اقدار اور اخلاقیات کو مدِنظر رکھنے کی بھی تاکید کی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا
28 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ
28 September 2026
آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا
28 September 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری
28 September 2026
پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل
28 September 2026
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے
28 September 2026
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک
28 September 2026