پی ٹی آئی لانگ مارچ کی پوزیشن میں نہیں، پہلے ہی کہہ دیا تھا: فیصل کریم کنڈی
Web Desk
27 September 2026
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، جبکہ آئین میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی تمام شقیں موجود ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی قیادت کا تمام تر فوکس صرف اڈیالہ جیل اور ڈی چوک تک محدود ہے جبکہ پورا صوبہ خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے موجودہ رہنما کبھی نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آئیں کیونکہ ان کے باہر آتے ہی موجودہ قیادت کے سیاسی فوائد ختم ہو جائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی سیکیورٹی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں شام کے بعد امن و امان کی صورتِ حال انتہائی خراب ہو جاتی ہے مگر صوبائی حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کی سہولت کاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے متعدد بار مذاکرات کی دعوت دی لیکن پی ٹی آئی کے اندر چار سے پانچ مختلف دھڑے (فرنچائزز) موجود ہیں جن سے بات چیت ناممکن ہو چکی ہے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے عدالتوں سے رجوع کرنا چاہیے اور اگر ان کے بانی بے گناہ ہیں تو انہیں قانون کے مطابق ضمانت مل جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا
28 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ
28 September 2026
آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا
28 September 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری
28 September 2026
پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل
28 September 2026
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے
28 September 2026
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک
28 September 2026