4 اکتوبر کی تاریخ بدلنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آ رہی: سلمان اکرم راجہ
Web Desk
27 September 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کی طرف سے 4 اکتوبر کو احتجاج کی دی گئی تاریخ میں تبدیلی کی فی الحال کوئی وجہ یا جواز نہیں ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 27 ستمبر کا فیصلہ بھی واضح تھا اور 4 اکتوبر کا مؤقف بھی بالکل واضح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار نہیں چاہتی بلکہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، کیونکہ حقیقی تبدیلی قوم لاتی ہے اور فیصلہ بھی عوام ہی نے کرنا ہوتا ہے۔
مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں یا حکومت کے ساتھ مذاکرات کا تمام تر اختیار اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے پاس ہے۔ عدالتی نظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عدالتوں سے انصاف ملنے کی زیادہ توقع نہیں ہے، اور اگر وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے جیسی کوئی کوشش کی تو حتمی فیصلہ عوام ہی کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا
28 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ
28 September 2026
آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا
28 September 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری
28 September 2026
پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل
28 September 2026
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے
28 September 2026
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک
28 September 2026