LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف

راولپنڈی میں کئی روز سے بند ہوٹلز کھولنے کی اجازت، لوکل ٹرانسپورٹ سروس بحال

Web Desk

27 September 2026

تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دھرنے اور لانگ مارچ کی کال کے پیشِ نظر راولپنڈی کے اہم اور مرکزی علاقے فیض آباد میں کیے گئے تمام سیکیورٹی انتظامات میں نرمی کے بعد کاروباری اور عوامی زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں کئی روز سے سیکیورٹی خدشات کے باعث بند تمام ہوٹلوں اور کاروباری مراکزی کو 2 اکتوبر تک دوبارہ کھولنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے، جس کے بعد علاقے کی تجارتی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب، شہریوں کی سہولت کے لیے جڑواں شہروں (راولپنڈی اور اسلام آباد) کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کے ساتھ ساتھ گرین اور بلیو لائن بس سروسز کو بھی مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ مری روڈ اور فیض آباد پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بعض مقامات پر کنٹینرز تاحال موجود ہیں، مگر تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق تعلیمی ادارے اور بس اڈے معمول کے مطابق کھلے ہیں اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی روانگی بھی مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔