نیویارک: اقوامِ متحدہ کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹی کا احتجاج، بھارتی وزیرِ خارجہ کی تقریر پر شدید ردِعمل
Web Desk
27 September 2026
نیویارک میں کشمیری امریکی کمیونٹی کے زیرِ اہتمام اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر (یو این پلازہ) کے باہر ایک عظیم الشان اور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ‘ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم’ اور نیویارک و واشنگٹن میٹروپولیٹن ایریاز کی کشمیری و پاکستانی برادری نے مظاہرے میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیرِ خارجہ کے خطاب پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین نے “ایک پکار” کے عنوان سے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت، انسانی حقوق کی بحالی اور آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔
مظاہرے کے دوران جاری کردہ مشترکہ بیان میں عالمی ادارے کے پوڈیم سے بھارتی مندوب کو تقریر کی اجازت دینے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ کشمیری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جس ملک کا انسانی حقوق کا ریکارڈ داغدار ہو، اس کے نمائندے کو عالمی فورم مہیا کرنا مظلوموں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ مقررین نے اقوامِ متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی میں جاری مظالم کا فوری نوٹس لیا جائے اور یو این کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلایا جائے۔ مظاہرے کے اختتام پر اقوامِ متحدہ کے حکام کو اس ضمن میں ایک تفصیلی یادداشت بھی پیش کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک
27 September 2026
پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج
27 September 2026
ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے
27 September 2026
بانی پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد ہے، انہیں ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: بیرسٹر گوہر
27 September 2026
امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی
27 September 2026
امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر
27 September 2026
حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان
27 September 2026
مبینہ زیادتی کیس: غیر ملکی خاتون بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیر کو عدالت طلب
27 September 2026