این اے 168 بہاولپور ضمنی انتخاب، پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
Web Desk
26 September 2026
بہاولپور کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-168 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے سلسلے میں وفاقی وزارتِ داخلہ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
مراسلے کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے ضمنی انتخاب کے موقع پر پاک فوج کی 10 کوئیک رسپانس فورس (QRF) ٹیمیں تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ ہر کیوئک رسپانس فورس ٹیم 10 تجربہ کار اہلکاروں پر مشتمل ہوگی، اس طرح پاک فوج کے مجموعی طور پر 100 اہلکار طلب کیے گئے ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کے لیے موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ مراسلے میں بہاولپور کے اس حلقے میں پاکستان رینجرز پنجاب کی 2 کمپنیاں بھی مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے کی استدعاء کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے پاک فوج اور رینجرز کی یہ نفری 26 ستمبر سے 27 ستمبر تک تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے، کیونکہ اس حلقے میں ضمنی انتخاب 27 ستمبر کو منعقد ہونا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات انتخاب کے عمل کو مکمل طور پر پُرامن، غیر جانبدار، شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (DRO) بہاولپور نے 17 ستمبر کو سکیورٹی کے پیشِ نظر فوج اور رینجرز کی طلبی کے لیے باضابطہ خط لکھا تھا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب نے 18 ستمبر کو وفاقی وزارتِ داخلہ کو مراسلہ بھجوایا۔ مراسلے میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج جبکہ پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت رینجرز کی تعیناتی کی قانونی درخواست کی گئی ہے، اور وفاقی حکومت سے فوری ضروری کارروائی عمل میں لانے کی درخواست کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج
27 September 2026
ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے
27 September 2026
بانی پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد ہے، انہیں ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: بیرسٹر گوہر
27 September 2026
حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان
27 September 2026
مبینہ زیادتی کیس: غیر ملکی خاتون بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیر کو عدالت طلب
27 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی
27 September 2026
نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات
27 September 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک
27 September 2026