LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب

Web Desk

26 September 2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کسی بھی قسم کے احتجاجی دھرنوں اور سیاسی افرا تفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگرچہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے، لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرانا اور تاریک ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری و قومی اداروں پر حملے کرنا، پی ٹی وی کی عمارت میں توڑ پھوڑ کرنا، پارلیمنٹ کی حدود میں زبردستی گھس جانا اور مختلف شہروں میں سنگین ہنگامہ آرائی کرنا پی ٹی آئی کا معمول رہا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پچھلے احتجاجی دھرنوں کے دوران بھی سکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں ہمارے ہی معصوم جوان شہید ہوئے، اور ریاستی اداروں کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں۔

سردار سلیم حیدر خان نے واضح کیا کہ اگر احتجاج کرنے والے اپنے ورکرز کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہیں یا ان کے صفوں میں ایسے عناصر موجود ہوں جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچائیں، تو حکومت اور انتظامیہ کے لیے مجبوری بن جاتا ہے کہ وہ راستے بند کریں اور کنٹینرز کا استعمال کریں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر سکیورٹی کی خاطر لگائے گئے یہ کنٹینرز ہٹا بھی دیے جائیں، تو اس بات کی ضمانت یا ذمہ داری اٹھانے کو کوئی تیار نہیں ہوتا کہ احتجاج مکمل طور پر پُرامن رہے گا۔