LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے اوپر ڈرونز کی پروازیں، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے امریکا کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش، طیاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ کم پڑنے لگی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا امریکا بھر میں گراؤنڈ سٹاپ کا اعلان 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 750 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط

Web Desk

26 September 2026

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات کے خلاف ایک اور بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر کے ضبط کر لی ہے۔ پاک بحریہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق اس بین الاقوامی سطح پر اہمیت کے حامل آپریشن کی عالمی مارکیٹ میں تخمینی مالیت تقریباً 750 ملین امریکی ڈالرز بتائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ کامیاب میری ٹائم سکیورٹی آپریشن پاک بحریہ کے دو جدید جنگی جہازوں، پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔ کارروائی کے دوران شک کی بنیاد پر ایک مشکوک ماہی گیر کشتی کو روکا گیا اور اس کی تفصیلی تلاشی لی گئی، جس کے دوران کشتی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

سمندر میں منشیات کی سمگلنگ کی اس بڑی کوشش کو ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے دونوں بحری جہازوں کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

پاک بحریہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ سمندر کے راستے ہونے والی تمام غیر قانونی سرگرمیوں، اسمگلنگ اور منشیات کی ترسیل کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے، اور ملک کے قومی بحری مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ میں بھی اپنا بھرپور اور فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔