اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا
Web Desk
26 September 2026
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں احتجاج کے روز روز کے تماشے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا حتمی اور پالیسی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ اب کسی کو بھی پرتشدد احتجاج یا دھرنے کی غرض سے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو متنبہ کیا کہ اگر اسلام آباد مارچ کے دوران طاقت یا شرپسنذی کا مظاہرہ کیا گیا تو 9 مئی کے واقعات کے بعد ملنے والی تمام تر رعایتیں اور سہولیات فوری طور پر واپس لے لی جائیں گی۔
دوسری جانب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے التوا پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے بزدل ہیں جو بار بار احتجاج اور دھرنوں کی کالز دے کر خود ہی فرار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو اسلام آباد آ کر دکھائیں۔ عطا تارڑ نے مزید سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کی سہولت کاری کر رہی ہے، اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سیاسی رہنما کے بجائے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں غیر قانونی مائننگ کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے جس پر سخت یکسوئی سے کارروائی ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
26 September 2026
بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم
26 September 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف
26 September 2026
امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر
26 September 2026
کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک
26 September 2026
امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے
26 September 2026
امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
26 September 2026
طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار
26 September 2026