LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لیکر پانچویں مرتبہ چیچنیا کے سربراہ منتخب امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیاء پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ دشمن کیلئے ’سرپرائز‘ تیار، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا: ایران پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل ہے، مریم نواز ڈی آئی خان: درازندہ چیک پوسٹ دھماکے میں شہید 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ ایران پر بمباری کا امکان ظاہر کر دیا جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو بحرہند میں بھی امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے: پاسداران انقلاب آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے، عباس عراقچی بہاولپور: این اے 168 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری، 20 امیدوار میدان میں حوثیوں کا بچوں کو زبردستی بھرتی کر کے جنگی محاذوں پر بھیجنے کا انکشاف اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ایران نے فضائی پابندیوں کا جواب فوجی کارروائی سے دینے کی خبروں کی تردید کر دی مغرب یوکرین تنازع کے پُرامن حل اور مذاکرات کی بحالی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، سرگئی لاوروف نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، ترک صدر منگھو پیر: روشم خان کے قاتل پکڑے گئے، لواحقین کا 19 روز سے جاری دھرنا ختم

امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے

Web Desk

26 September 2026

وزیراعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ دو سے تین روز قیام کریں گے۔ نیویارک میں قیام کے دوران وزیراعظم نے جنرل اسمبلی سے اپنے اہم خطاب میں عالمی امن، مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، مسئلہ فلسطین اور علاقائی سیکیورٹی پر پاکستان کے موثر سفارتی اور ثالثی کردار کو اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے بھی اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف لوٹن ایئرپورٹ لندن پہنچیں گے جہاں قیام کے دوران وہ اپنا تفصیلی طبی معائنہ کروائیں گے اور ذاتی مصروفیات کے بعد 27 یا 28 ستمبر کو ان کی وطن واپسی متوقع ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق وزیراعظم کی غیر ملکی دورے سے واپسی کے بعد ملک میں امن و امان کی صورتِ حال اور خیبر پختونخوا میں پیدا ہونے والے آئینی و انتظامی چیلنجز پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔