وزیراعظم یو اے ای کے بھائی کی وفات، پاکستانی صحافیوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنس
Web Desk
26 September 2026
دبئی میں پاکستانی صحافتی فورمز ‘پی جے ایف یو اے ای’ اور ‘پی ایف یو جے یو اے ای’ کے مشترکہ زیرِ اہتمام متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور حاکمِ دبئی ہز ہائینس شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے بھائی ہز ہائینس شیخ احمد بن راشد المکتوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس باوقار تقریب میں امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، معروف بزنس شخصیات، صحافیوں اور سماجی و پیشہ ورانہ تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے آل مکتوم خاندان اور دبئی کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ہز ہائینس شیخ احمد بن راشد المکتوم کی دبئی اور متحدہ عرب امارات کی ترقی، قیادت، اور رواداری کے فروغ کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدر شبیر مرچنٹ، افتخار علی تتلہ، پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر طاہر منیر طاہر، پی ایف یو جے یو اے ای کے صدر خالد ملک، دنیا نیوز کے بیورو چیف سید مدثر خوشنود اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور متحدہ عرب امارات کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ معروف صحافی سعدیہ عباسی کے عمرے کی ادائیگی کے بعد واپسی پر ایک خصوصی عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
26 September 2026
بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم
26 September 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف
26 September 2026
اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا
26 September 2026
امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر
26 September 2026
کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک
26 September 2026
امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے
26 September 2026
امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
26 September 2026