شی جن پنگ عظیم رہنما، چین نے انکی قیادت میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں: ایلون مسلک
Web Desk
26 September 2026
عالمی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ‘ٹیسلا’ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم اور غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل رہنما قرار دیا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ (CMG) کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا کہ صدر شی کی دور اندیش قيادت میں چین نے معاشی اور صنعتی میدان میں حیران کن کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور ہر گزرتے سال کے ساتھ چینی عوام کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔
انٹرویو کے دوران ایلون مسک نے چین میں ٹیسلا کے کاروبار کا ذکر کرتے ہوئے شنگھائی سپر فیکٹری کی اعلیٰ پیداواری کارکردگی اور چینی ٹیم کی محنت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے پاس دنیا کی سب سے مضبوط مینوفیکچرنگ بنیاد موجود ہے۔ اس کے علاوہ مسک نے چین کے مصنوعی ذہانت (AI) کے ماڈلز کو عالمی سطح پر بہترین قرار دیا اور انسان نما روبوٹس (Humanoid Robots) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ اس شعبے میں مل کر دنیا کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ہر فرد اپنے ذاتی ڈیجیٹل ایجنٹس اور جسمانی روبوٹس کا کنٹرول سنبھال سکے گا۔
متعلقہ عنوانات
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026