LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی وزیراعظم یو اے ای کے بھائی کی وفات، پاکستانی صحافیوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنس وزیر داخلہ سندھ نے ہندو تاجر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا امریکا، عراق معاہدہ: بغداد میں امریکی سفارتخانے کا کنٹرول مقامی انتظامیہ کے سپرد نیتن یاہو ہولناک نسل کشی کے معمار، فلسطینیوں بارے جھوٹ پھیلاتے ہیں، ظہران ممدانی شی جن پنگ عظیم رہنما، چین نے انکی قیادت میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں: ایلون مسلک

ہم پر جنگ مسلط کی تو وہی حشر کریں گے جو پچھلے سال کیا تھا: خواجہ آصف

Web Desk

26 September 2026

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دشمن ملک کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر دوبارہ کوئی جنگ مسلط کی گئی تو اس کا وہی حشر کیا جائے گا جو پچھلے سال کیا تھا۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کے خطاب کے بعد نیویارک میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا موقف جامع انداز میں پیش کیا ہے اور ہماری ہمیشہ سے پہلی ترجیح خطے میں امن قائم رکھنا ہی رہی ہے۔

انڈیا اور افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور اس کے منافقانہ رویے سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے افغان پالیسی کے حوالے سے جو کانٹے بوئے تھے، موجودہ حکومت اب انہیں صاف کر رہی ہے۔ اس موقع پر قومی ایئرلائن کی بحالی کی خوشخبری دیتے ہوئے خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ ان شاء اللہ اگلے چھ ماہ کے اندر پی آئی اے (PIA) کی امریکہ کے لیے براہِ راست پروازیں بحال ہو جائیں گی۔