LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی وزیراعظم یو اے ای کے بھائی کی وفات، پاکستانی صحافیوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنس وزیر داخلہ سندھ نے ہندو تاجر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا امریکا، عراق معاہدہ: بغداد میں امریکی سفارتخانے کا کنٹرول مقامی انتظامیہ کے سپرد نیتن یاہو ہولناک نسل کشی کے معمار، فلسطینیوں بارے جھوٹ پھیلاتے ہیں، ظہران ممدانی شی جن پنگ عظیم رہنما، چین نے انکی قیادت میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں: ایلون مسلک

سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کا اجتماعی دفاع مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Web Desk

26 September 2026

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے’ کے تحت پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے سربراہان کا ایک اہم عسکری اجلاس منعقد ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور سعودی عرب کو درپیش امن و امان کے چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، اجلاس میں شرکا نے مکہ مکرمہ، شہری آبادیوں اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مملکت کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ اجلاس کے دوران تینوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان عسکری رابطہ کاری اور دفاعی صلاحیتوں کو باہم مربوط بنانے کے عملی طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عسکری قیادت نے تینوں ممالک کے عوام اور افواج کے درمیان قائم تاریخی تعلقات اور باہمی اعتماد کی فضائی کو بھی سراہا۔