نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل
Web Desk
25 September 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ISPR) کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے ایک کامیاب آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں 21 ستمبر سے بھارتی حمایت یافتہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف جاری بھرپور کارروائیوں کے دوران اب تک مجموعی طور پر 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق 24 ستمبر کو ‘آپریشن شعبان’ کے تسلسل میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مزید ٹھکانوں کا سراغ لگا کر کارروائی کی تھی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 مزید دہشت گرد ہلاک ہوئے، جس سے اکیلے شعبان کے علاقے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے چھپنے کے مقامات سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور خطرناک دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے سے دہشت گردی کے خطرے کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم دہرایا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے منظور کردہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا
25 September 2026
حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے: وزیراعظم
25 September 2026
تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا
25 September 2026
وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے
25 September 2026
ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران
25 September 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر ہونا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے: فواد چودھری
25 September 2026
بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع
25 September 2026
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی
25 September 2026