LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاک جنگ ختم کرنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہے، ایران لڑائی جاری نہیں رکھنا چاہتا: پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں امریکی کاروباری کونسلز کے وفود سے ملاقات امریکا نے شام کو 36 چوری شدہ نوادرات واپس کر دیے اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف

این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری

Web Desk

25 September 2026

قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے 25 سے 30 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں متوقع شدید بارشوں، ژالہ باری اور ممکنہ فلش فلڈنگ کے پیشِ نظر ملک گیر ایڈوائزری اور الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (NEOC) کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا اور شدید سلسلی ملک میں داخل ہو چکا ہے، جس کی شدت میں 25 اور 26 ستمبر کو مزید اضافے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موصلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث آزاد کشمیر کی وادی نیلم، گلگت بلتستان کے اضلاع (استور، اسکردو، روندو، گھانچے، شگر) اور خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع (سوات، باجوڑ، دیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ) کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خدشہ ہے۔ علاوہ ازیں خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ صوبائی و مقامی انتظامی اداروں کو ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں الرٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور عوام کو برساتی نالوں، پہاڑی راستوں اور زیرِ آب سڑکوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔