LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا ملتان: مزدور نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کا کیس، ملزم توقیر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیشی پر وکلاء کا تشدد اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کا بھاؤ مستحکم تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت، امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق مالدیپ کی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، صدر بھی آج پاکستان پہنچیں گے 13 سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہو سکتا، وقت لگے گا: فیصل کریم کنڈی امریکی پابندیوں کے باوجود عالمی فوجداری عدالت انسانی حقوق ایوارڈ کے لیے نامزد ہڈیوں کی کمزوری کی تشخیص اور علاج بارے شعور اجاگر کرنا ضروری ہے: مریم نواز پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت سعودی عرب پر حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ای پاسپورٹس کے لازمی اجراء کی تاریخ میں توسیع امریکی وزیرِ جنگ نے اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور نیتن یاہو سے ملاقات کی: ایگزیوس وزیراعظم شہباز شریف کا آج ہونے والا پشاور کا دورہ منسوخ

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے، 4 فلسطینی شہید

Web Desk

24 September 2026

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی تازہ ترین فضائی کارروائیوں اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں مزید 4 فلسطینی شہید جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی طبی حکام کے مطابق پہلا نشانہ جنوبی غزہ میں خان یونس کے مغربی علاقے کو بنایا گیا، جہاں ایک شہری گاڑی پر اسرائیلی جیٹ طیارے نے بمباری کی۔ اس حملے میں اسامہ ابو خاطر اور محمد ابو علوان موقع پر شہید ہو گئے جبکہ گاڑی میں سوار دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں، غزہ سٹی اور وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں کی جانے والی دو الگ الگ فضائی کارروائیوں میں مزید دو فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے جاری کردہ بیان میں محمد ابو علوان کو حماس کا سینئر مالیاتی عہدیدار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب حماس کو اپنے فوجی یا مالیاتی نظام کی بحالی کی ہرگز اجازت نہیں دے گا اور غزہ سے حماس کے مکمل خاتمے تک ایسے سیکیورٹی آپریشنز جاری رہیں گے۔ دوسری جانب، حماس کے حکام نے اسرائیلی دعوے اور اس حملے پر فوری طور پر اپنا باضابطہ تبصرہ جاری نہیں کیا ہے۔