LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے کینیڈا کا یوکرین کیلئے 35 کروڑ ڈالر کے دفاعی امدادی پیکیج، میزائل فراہم کرنے کا اعلان وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا، آئین پر عملدرآمد کی یقین دہانی حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، انصار اللہ کا دعویٰ بحیرہ احمر اور باب المندب میں آمدورفت، تجارت معمول کے مطابق جاری ہے: ترجمان حوثی باغی یمن نے ساحلی علاقوں کا تحفظ عرب اور بین الاقوامی ذمہ داری قرار دیدیا ایران کی حملوں کے باوجود بیلسٹک میزائلوں کی تیاری دوبارہ شروع اسرائیل نے لبنان کی علی الطاہر پہاڑی پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی دشمن کے لاحق تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں: ایرانی فوج

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

Web Desk

11 September 2026

مشرقِ وسطیٰ میں مسلسل بڑھتی ہوئی شدید جیو پولیٹیکل کشیدگی اور عالمی سطح پر ایندھن کی سپلائی متاثر ہونے کے شدید خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو شدید پر لگی گئے ہیں۔ تازہ ترین کاروباری سیشن کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل (Brent Crude) کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی اوپر نکل گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل میں 4.19 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 105.4 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی (WTI) کی قیمت میں بھی 4.53 ڈالر کا زبردست اضافہ ہوا، جس کے بعد وہ 100.58 ڈالر فی بیرل کی سطح پر بند ہوئی۔ معاشی تجزیہ کاروں اور مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایندھن کے نرخوں میں اس اچانک اور بڑے کی بنیادی وجہ مشرقِ وسطیٰ کے حالیہ بحران، بالخصوص آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) سمیت دیگر اہم ترین سمندری تجارتی راستوں سے ایندھن کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹیں اور بحری ناکہ بندی کے خدشات ہیں، جس سے آنے والے دنوں میں عالمی معیشت اور افراطِ زر پر شدید دباؤ آنے کا امکان ہے۔