LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 3 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئیں امریکی صدر کی قطر کی جانب سے دیئے گئے ایئر فورس ون طیارے پر ٹیکساس روانگی برطانوی فضائی ٹریفک کنٹرول میں بڑی فنی خرابی، حکومت کا ایک ہفتے میں تحقیقات کا حکم حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد ڈبلیو ایچ او کے عہدے سے مستعفی ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا ایران کی جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق ذمہ داریوں کی خلاف ورزی، معاملہ سلامتی کونسل میں جائے گا آبی مسئلے سمیت پاک بھارت کشیدگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تشویش ہے، ماریہ زخارووا

حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد ڈبلیو ایچ او کے عہدے سے مستعفی

Web Desk

10 September 2026

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد عالمی ادارہ صحت (WHO) کے جنوب مشرقی ایشیا کے لیے ریجنل ڈائریکٹر کے عہدے سے باضابطہ طور پر مستعفی ہو گئی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق صائمہ واجد کے خلاف مالیاتی فراڈ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تحقیقات زیرِ التوا تھیں، جس کے باعث انہیں گزشتہ سال سے ہی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ صائمہ واجد نے جنوری 2024ء میں 5 برس کی مدت کے لیے یہ بااثر سفارتی و انتظامی عہدہ سنبھالا تھا، تاہم الزامات کے باعث وہ اپنی مدتِ ملازمت پوری نہ کر سکیں۔

ان کے خلاف بنگلہ دیش کے انسدادِ بدعنوانی کمیشن (ACC) نے دھوکہ دہی، جعل سازی اور سرکاری پلاٹ کے غیر قانونی حصول کے الزامات کے تحت سنگین مقدمات درج کر رکھے ہیں، جبکہ عالمی ادارہ صحت نے خود ان پر چین کے سرکاری دورے سے متعلق مالی بے ضابطگیوں اور اپنی تعلیمی اسناد کے حوالے سے غلط بیانی کرنے کے الزام کے تحت کارروائی شروع کی تھی۔ ڈبلیو ایچ او انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ادارہ آئندہ سال جنوری تک جنوب مشرقی ایشیا ریجن کے لیے نئے ریجنل ڈائریکٹر کے باضابطہ انتخاب کا عمل مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔