LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 3 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئیں امریکی صدر کی قطر کی جانب سے دیئے گئے ایئر فورس ون طیارے پر ٹیکساس روانگی برطانوی فضائی ٹریفک کنٹرول میں بڑی فنی خرابی، حکومت کا ایک ہفتے میں تحقیقات کا حکم حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد ڈبلیو ایچ او کے عہدے سے مستعفی ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا ایران کی جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق ذمہ داریوں کی خلاف ورزی، معاملہ سلامتی کونسل میں جائے گا

ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

Web Desk

9 September 2026

ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب جنوب مشرقی ایرانی فضائی حدود میں پیش آنے والے ایک نئے واقعے کے دوران امریکہ کے جدید ایم کیو ون (MQ-1) بیڈرون کو تباہ کرنے کا باضابطہ دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈرون جیسے ہی علاقے میں داخل ہوا، ایرانی فضائی دفاعی فورسز نے جدید ریڈار سسٹم کے ذریعے فوری طور پر اس کا سراغ لگایا اور اپنے دیسی فضائی دفاعی نظام (Air Defense System) کی مدد سے اسے ہدف بنا کر کامیابی سے زمین بوس کر دیا۔

ایرانی حکام اور فوجی جریدے کی جانب سے اس کارروائی کی باقاعدہ ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں ایرانی سیکیورٹی فورسز کو ڈرون پر دفاعی میزائل فائر کرتے اور اسے فضائی حدود میں تباہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تہران کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں تجارتی راستوں کے تحفظ اور خطے میں بڑھتے ہوئے عسکری تناؤ کی وجہ سے تہران اور واشنگٹن کے مابین شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ایرانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ملک کی جغرافیاہی حدود اور فضائی قلمرو کی ہر قیمت پر حفاظت یقینی بنائیں گے۔