LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن نیٹو کا پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور طیارہ ’’اواکس‘‘ تعینات کرنے کا اعلان مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ عوام اگر نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے تو پارٹی کو قبول ہو گا: عظمیٰ بخاری خوشبوؤں اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا: گورنر پنجاب کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح، 72 ممالک کے 820 مندوبین شریک بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

برطانیہ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو غیرقانونی قرار دے دیا

Web Desk

9 September 2026

برطانوی وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے ایوانِ نمائندگان (پارلیمنٹ) میں خطاب کرتے ہوئے اہم اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے تعمیر کی جانے والی بستیاں بین الاقوامی قانون کے مطابق مکمل طور پر غیر قانونی ہیں اور اسرائیل کو ان کی تعمیر فوراً روکنی ہو گی۔ انہوں نے باضابطہ طور پر برطانیہ کی جانب سے مزید انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں اور بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات میں مدد فراہم کرنے والی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ برطانوی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث افراد کا احتساب ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ برطانوی حکومت اسرائیل کی حکمتِ عملی کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور برطانیہ کا مستقبل کا مؤقف اسرائیل کے عملی اقدامات پر منحصر ہوگا۔

ایڈ ملی بینڈ نے مزید انکشاف کیا کہ برطانیہ اس سے قبل ہی اسرائیل کو عسکری سامان و ہتھیاروں کی فراہمی کے 30 لائسنس معطل کر چکا ہے، جبکہ کینیڈا اور فرانس جیسے دیگر اتحادی ممالک بھی اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیاء کی درآمد پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ غزہ کی دردناک صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے برطانوی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام گزشتہ تین سالوں سے شدید ترین نامساعد حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں، جہاں ہسپتالوں پر بمباری کی گئی اور 60 فیصد سے زائد رہائشی مکانات زمین بوس کر دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگی جرائم کے واضح شواہد موجود ہیں اور عالمی عدالتِ انصاف (ICJ) کے فیصلوں کی کامل حمایت کی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ فلسطین کے آزاد ملک کے قیام اور ‘دو ریاستی حل’ کی مستقل اور واضح پالیسی پر کاربند ہے، کیونکہ اس کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے۔