LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان

Web Desk

8 September 2026

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران جارحیت کے خلاف اس وقت تک اپنی مزاحمت جاری رکھے گا جب تک دشمن قوتوں کو اپنے اقدامات پر مکمل پچھتاوا نہ ہو۔

اپنے ایک اہم بیان میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران تاریخی طور پر جنگ کا مخالف رہا ہے اور ہمیشہ علاقائی تنازعات سے گریز کا حامی رہا ہے، تاہم اپنی قوم کے حقوق، مفادات اور قومی سلامتی کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کے سامنے جھکنے کے بجائے پختہ عزم کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب، ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نئے ایرانی میزائل تجربات امریکہ کے لیے ایک واضح انتباہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جاری معاشی جنگ کا جواب خلیج فارس میں بحری آمد و رفت کے لیے ممنوعہ زون (No-Go Zone) قائم کر کے دیا جائے گا تاکہ ملکی حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے۔