یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں
Web Desk
6 September 2026
جنوب مغربی یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومتی افواج اور ایران کے اتحادی حوثی باغیوں کے درمیان خونریز جھڑپوں میں دونوں جانب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 140 سے تجاوز کر گئی ہے۔ یمنی حکومت کے دو سینئر عسکری عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ ان کے 84 فوجی ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر حوثیوں کے شدید میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنے۔
دوسری جانب حوثی ذرائع نے بتایا کہ انہی جھڑپوں کے دوران ان کے 57 جنگجو مارے گئے ہیں۔ بحیرہ احمر کے انتہائی اہم اور استراتجک داخلی راستے ‘باب المندب’ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ہونے والی یہ حالیہ جھڑپیں گزشتہ دو ماہ کے دوران کی سب سے زیادہ مہلک اور خونریز لڑائی ثابت ہوئی ہیں۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں فریقین کے درمیان سال 2022ء سے برقرار غیر رسمی جنگ بندی کا معاہدہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026
اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید
24 November 2026
امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع
24 November 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں
24 November 2026
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
24 November 2026
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
24 November 2026
ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ
24 November 2026
امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد
24 November 2026