ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور
Web Desk
6 September 2026
ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے ایران پر پابندیاں عائد کرنے والے ممالک، کمپنیوں اور افراد کی آمدورفت روکنے کا اہم منصوبہ منظور کر لیا ہے۔ اس نئے منصوبے کے تحت ایران مخالف پالیسیاں اپنانے والے تمام ممالک، نجی اور سرکاری کمپنیوں اور افراد کے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوئی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ان اداروں یا شخصیات سے منسلک تمام تجارتی ترسیلات اور کارگو پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔
کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ان تمام ممالک، اداروں اور افراد کا تعین کرے گی جنہوں نے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں یا اس کے اثاثے منجمد کر رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے آبنائے ہرمز کے تحفظ، سلامتی اور ترقی کے لیے تیار کردہ ‘اسٹریٹجک ایکشن پلان’ کی شق 9 کی بھی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اس اہم ترین بحری راہداری میں سخت سیکیورٹی کنٹرول نافذ کیا جائے گا
متعلقہ عنوانات
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل
6 September 2026
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا
6 September 2026
امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا
6 September 2026
آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ
6 September 2026
یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں
6 September 2026
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
6 September 2026
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
6 September 2026
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے غیر مجاز آبادکار چوکیاں ختم کرنے کا حکم
6 September 2026