ایران کے راستے غیر قانونی عراق جانیوالے 17 مسافروں کیخلاف مقدمہ درج
Web Desk
2 September 2026
ایف آئی اے اسلام آباد نے ایران کے راستے غیر قانونی طور پر عراق جانے والے 17 مسافروں کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران ان مسافروں کا نام پی این آئی ایل (PNIL) پر ہٹ ہونے پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایجنٹ کامل حسین کو فی کس 1 لاکھ 20 ہزار روپے ادا کیے تھے، تاہم عراق پہنچنے پر مقامی پولیس نے انہیں حراست میں لے کر جرمانہ عائد کیا اور بعد ازاں پاکستان ڈی پورٹ کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمے کی تفتیش انسپکٹر محمد عظیم کے سپرد کر دی گئی ہے اور انسانی تسکیر میں ملوث ایجنٹ و دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026
ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی
6 October 2026