پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف
Web Desk
31 August 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کے سماجی و سیاسی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حکمران اشرافیہ کے ہر طبقے کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا پڑی، تاہم صرف بیوروکریسی ہی واحد شعبہ ہے جو ہمیشہ احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ کرپشن، بدانتظامی اور دیگر سنگین الزامات پر حکمران طبقے کے ہر گروہ کے خلاف کارروائیاں ہوئیں، لیکن بیوروکریسی کا کبھی احتساب نہیں ہوا۔ انہوں نے تاریخی حقائق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عام پاکستانیوں کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں کہ ملک پر سویلین حکومتوں کے دور میں بھی درحقیقت بیوروکریٹس حکمرانی کرتے رہے ہیں۔ سابق گورنر جنرل غلام محمد، سابق وزیراعظم چوہدری محمد علی، اور سابق صدور میجر جنرل (ر) سکندر مرزا اور غلام اسحاق خان بنیادی طور پر بیوروکریٹس تھے، جنہوں نے سیاست دانوں کے پاس اقتدار ہوتے ہوئے بھی فیصلے کیے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بیوروکریسی کو اس طاقتور موقع کی فراہمی میں سیاست دانوں کی اپنی نااہلی اور باہمی اختلافات کا بڑا ہاتھ رہا۔ انہوں نے زور دیا کہ بیوروکریٹس کو محض تنقید کا نشانہ بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلکہ اگر سیاست دان اپنی اصلاح کر لیں اور جمہوری رویے اپنائیں تو بیوروکریسی میں اصلاحات اور احتساب کا نظام خود بخود قائم ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ
31 August 2026
میر رضا کیس: شہریوں سے معلومات کیلئے نمبر اور ای میل جاری
31 August 2026
جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر
31 August 2026
پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا
31 August 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
31 August 2026
نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک
31 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
31 August 2026
اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک
31 August 2026