پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
Web Desk
30 August 2026
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان اور سعودی عرب نے زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے آئندہ دو برسوں کے دوران سعودی عرب کو پاکستانی زرعی و غذائی برآمدات کا حجم 3 ارب ڈالر تک لے جانے کے تاریخی عزم کا اظہار کیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان جاری کردہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق چاول، سرخ گوشت، پھل، کنسنٹریٹس اور سبز چارے کو ترجیحی شعبے قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سے چاول اور سرخ گوشت کی درآمدات میں نمایاں اضافے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یاد رہے کہ سال 2025ء میں پاکستان نے سعودی عرب کو 163 ملین ڈالر مالیت کا 169 ہزار ٹن چاول جبکہ 167 ملین ڈالر مالیت کا 30 ہزار ٹن سرخ گوشت برآمد کیا تھا، جسے اب بتدریج دُگنا کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ علاوه ازیں، بھکر میں پانی کے مؤثر استعمال پر مبنی آبپاشی منصوبے کے پہلے مرحلے کی کامیا بی کے بعد سعودی عرب نے چھوٹے کاشتکاروں کے لیے اس کے دوسرے مرحلے میں بھی تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے
یہ پیش رفت سعودی وزیر برائے ماحولیات، پانی و زراعت کی قیادت میں ایک اعلٰی سطح کے وفد کے 26 سے 28 اگست 2026ء کے دورہٴ اسلام آباد کے دوران سامنے آئی، جہاں وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا۔ دورے کے دوران سعودی عرب نے پاکستان کو ‘انٹرنیشنل ڈیٹس کونسل’ میں شمولیت کی ترغیب دی، جبکہ پاکستان نے 19 سے 22 اکتوبر 2026ء تک ریاض میں منعقد ہونے والی 43ویں ‘سعودی ایگریکلچر نمائش’ میں شرکت کی دعوت کا خیرمقدم کیا۔
متعلقہ عنوانات
جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026