LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ

چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی

Web Desk

30 August 2026

بیجنگ/لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے دورہٴ چین کے دوران چین کی ایک معروف ٹیک کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفد سے اہم ملاقات کی، جس میں چینی کمپنی نے پنجاب کے شعبہ آئی ٹی (IT) اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات کے دوران زراعت، ہیلتھ کیئر، سماجی و اقتصادی پروگرامز اور موسمیاتی پیشگوئی (Climate Forecast) میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے استعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پبلک سروسز کو جدید بنانے کے لیے اے آئی سٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرنے کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں گورننس کے پورے نظام کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مربوط کیا جا رہا ہے اور حکومت کل کی بجائے آج ہی جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال قائم کیا جا رہا ہے، جبکہ پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی باقاعدہ تشکیل کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن چکا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کو اے آئی کا نصاب پڑھانے کا خیال انہیں بیجنگ کے طلبہ کو دیکھ کر آیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نہ صرف افسران بلکہ کابینہ ارکان کو بھی اے آئی کی تربیت دی گئی ہے۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (SMEs) کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔