LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 31 اگست کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا

Web Desk

29 August 2026

لاہور: پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 31 اگست بروز پیر دوپہر 2 بجے منعقد ہونے والے ایوان کے اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، جبکہ کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے ہو گا۔

اجلاس کے دوران ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلق ارکانِ اسمبلی کے سوالات کے جوابات متعلقہ محکموں کی جانب سے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایجنڈے میں شامل توجہ دلاؤ نوٹسز اور مختلف محکموں سے متعلق التوا کی تحریکیں (Adjournment Motions) بھی ایوان میں پیش اور زیرِ بحث لائی جائیں گی۔ اجلاس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) اور لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CBDDA) کی مالی سال 2022-23ء کی سالانہ رپورٹس، نیز پنجاب دانش اسکولز اور پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی مختلف سالوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔

ایجنڈے کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں پانچ اہم قانون سازی کے بلز منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔ ان میں پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (ترمیمی) بل 2026ء، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026ء، پنجاب فوڈ سیفٹی لاز (ترمیمی) بل 2026ء، انسدادِ دہشت گردی (پنجاب ترمیمی) بل 2026ء اور پنجاب اثاثہ جات مینجمنٹ اتھارٹی بل 2026ء شامل ہیں۔