ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی
Web Desk
28 August 2026
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ٹریننگ سینٹر شب قدر، چارسدہ کا دورہ کیا اور اینٹی رائٹ ونگ کی خصوصی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاریوں اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کی مہارت کو سراہا۔ اپنے خطاب میں وزیرِ داخلہ نے واضح کیا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے، تشدد کرنے یا املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ریاست امن و امان قائم رکھنے کے لیے سختی سے نمٹے گی۔ انہوں نے جوانوں کے لیے جدید پروٹیکشن گیئر، گیس ماسکس اور ایف سی ہیڈکوارٹر میں عالمی معیار کے سوئمنگ پول سمیت کھیلوں کی سہولیات کا اعلان بھی کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیرِ تربیت اہلکاروں میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہلی مرتبہ 35 خواتین بھی شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت
28 August 2026
سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ
28 August 2026
سانحہ پمز: ن لیگ کی سینیٹر سعدیہ عباسی کی اپنی حکومت پر شدید تنقید، ای ڈی پمز کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
28 August 2026
سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ
28 August 2026
سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار
28 August 2026
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید
28 August 2026
میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج
28 August 2026
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
28 August 2026