LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب: پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نیا قانونی طریقہ متعارف کرانے کا فیصلہ اسحاق ڈار سے ترکمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، زیرِ التوا مسائل کے حل پر زور فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ باب المندب سے فورسز کا انخلا، سعودیہ نے اتحادی فوج کا کمانڈر بدل دیا طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں: مریم نواز شریف ایران کیخلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان آپشن میں شامل ہے: جےڈی وینس بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور امریکا شرائط مان جائے تو 2 دن میں آبنائے ہرمز کھول دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں: وزیر اعظم مظاہروں کے دوران طاقت کا استعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان ہری پور کو خیبر پختونخوا سے الگ کرکے اسلام آباد میں شامل کرنے کی اطلاعات ہیں: ایمل ولی ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت امریکی فوج کی دفاعی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات میں سنگین خامیوں کے انکشافات

پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے

Web Desk

12 December 2025

وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 257 ملین ڈالر کے دو ترقیاتی معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ معاہدے پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیے جا رہے ہیں۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق اے ڈی بی نے پنجاب کے لیے 107 ملین ڈالر مالیت کا سٹیم ایجوکیشن پروگرام منظور کیا ہے، جس کے تحت جدید سٹیم لیبز قائم کی جائیں گی اور اساتذہ کو جدید تربیت فراہم کی جائے گی، جس سے صوبے میں سیکنڈری تعلیم میں نمایاں بہتری آئے گی۔

صحت کے شعبے میں پنجاب نرسنگ و ہیلتھ ورکس فورس ریفارم پروگرام کے لیے 150 ملین ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں نرسنگ کے تین سینٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے، جو صوبے میں طبی عملے کی تربیت اور صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اے ڈی بی کی یہ معاونت پائیدار سماجی ترقی کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ معاہدوں پر وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری اور اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے، جبکہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے دستخط کیے۔

اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق دونوں پروگرام نتائج پر مبنی ہیں اور صوبے میں نظامی اصلاحات کا اہم حصہ ثابت ہوں گے۔