LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 390 ہوگئیں، ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ ٹرمپ نے نہر اونٹاریو کا نام بدل کر نہر امریکا رکھنے کا حکم دے دیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس حکومت کا سانحہ پمز کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان یورپ کو اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالنا ہوگی، امریکا کا واضح پیغام پابندیوں کے باوجود تیل کی عالمی منڈیوں تک ترسیل جاری ہے، ایرانی وزیر پٹرولیم اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف امریکی طیارہ بردار جہاز تھیوڈور روز ویلٹ مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ امریکا نے کارروائی کی تو ایسا نقصان پہنچائیں گے جو تاریخ میں یاد رہے گا، محسن رضائی

پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک

Web Desk

28 August 2026

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن نے میرا کچوڑی کے علاقے قبرستان مہر گل کلے میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، ایک پستول، ہینڈ گرینیڈ، 7 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت ننگرہار (افغانستان) کے رہائشی سید ولی ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے جس سے افغان مہاجر کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سید ولی ممکنہ طور پر ان 3 افغان خودکش حملہ آوروں میں شامل تھا جو حال ہی میں پاکستان میں دہشت گردی کی نیت سے داخل ہوئے تھے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے