LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ لانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، عظمیٰ بخاری سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے ماسکو پر رواں سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ناکام، سیکڑوں ڈرون تباہ بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام اڈیالہ جیل سے کھلا خط بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب کے پی میں 3 ایم پی او حراست اور گورنر راج کیس؛وفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دیں پشاور ہائیکورٹ کو ایمرجنسی اور ایم پی او کے علاوہ آرٹیکل 199 کے دیگر مقدمات سننے کی اجازت مل گئی ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں: عباس عراقچی جے شاہ دوسری مدت کیلئے بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے فوکٹ میں خوفناک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر حکم امتناع میں ترمیم کر دی 13 سالہ لڑکی کا تشدد سے قتل کیس: پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کا جسمانی ریمانڈ منظور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ

ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے

Web Desk

26 August 2026

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کے دلخراش واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی اور گڈ گورننس کے دعووں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کا سسک سسک کر جاں بحق ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے اور متاثرہ والدین کے لیے یہ واقعہ کسی قیامت سے کم نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے سوال اٹھایا کہ جب حادثہ پیش آیا تو ہسپتال انتظامیہ اور عملہ کہاں غائب تھا؟ انہوں نے کہا کہ جو حکمران وفاقی دارالحکومت کے ایک ہسپتال کا نظام نہیں سنبھال سکتے، وہ پورے ملک کی باگ ڈور کیسے چلا سکتے ہیں؟ انہوں نے پی ڈی ایم اور اس کی اتحادی جماعتوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ صحت، تعلیم، معیشت اور امن و امان جیسے تمام بنیادی شعبوں میں موجودہ اور ماضی کے حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر شفاف تحقیقات کرائی جائیں، غفلت کے ذمہ دار عناصر کا فوری تعین کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے۔