آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
Web Desk
25 August 2026
مظفر آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چودھری طارق فاروق آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے نئے سپیکر جبکہ احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے ہیں، دونوں رہنماؤں نے اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سپیکر کے عہدے کے لیے ہونے والی پولنگ میں مسلم لیگ (ن) کے چودھری طارق فاروق نے 32 ووٹ حاصل کر کے کامیا بی حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے بطور سپیکر اسمبلی کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
اسی طرح ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری نے بھی 32 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے، جبکہ ان کے مقابلے میں آنے والے امیدوار عامر غفار لون 14 ووٹ حاصل کر سکے۔ نومنتخب سپیکر چودھری طارق فاروق نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران احمد رضا قادری سے بطور ڈپٹی سپیکر حلف لیا۔
حلف برداری کے فوراً بعد احمد رضا قادری نے اپنی آئینی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور آئین کے مطابق فرائض سرانجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر سپیکر اور دیگر قانونی اعضاء و ارکان نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قانون ساز اسمبلی کے 46 نومنتخب ارکان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ گزشتہ روز مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) نے 6 اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان
25 August 2026