فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
Web Desk
25 August 2026
تہران/اسلام آباد: ایرانی حکومت اور پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ ایران کو انتہائی سود مند اور تاریخی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔
ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان سید مہدی طباطبائی نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ تہران کے دوران اہم اور قابلِ قدر سفارتی پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مثبت نتائج جلد ہی علاقائی سطح پر ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔
دوسری جانب، وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات انتہائی مثبت ماحول میں ہوئی۔ ان کے مطابق گفتگو کا اہم محور ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) کی بحالی اور خطے میں دیرپا امن کے لیے آئندہ کا لائحۂ عمل تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے دورے میں ایرانی صدر کے علاوہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں رہبرِ اعلیٰ کے نمائندے محسن رضائی، اسپیکر باقر قالیباف، ایرانی وزیرِ خارجہ اور وزیرِ داخلہ سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں کے دوران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے، تنازعات کے پرامن حل اور کشیدگی میں کمی کے اقدامات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ایرانی قیادت نے خطے میں امن قائم کرنے اور مذاکرات کے عمل کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کی بھرپور تعریف کی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان
25 August 2026
حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ
25 August 2026
27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
25 August 2026
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
25 August 2026