کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
Web Desk
13 August 2026
آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان ایس ایس پی خاور علی شوکت نے راولاکوٹ میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تنظیم ‘عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی’ نے ہائی وے پولیس کے 8 اہلکاروں کو اغوا کر کے ان پر تشدد کیا ہے۔ انہوں نے کالعدم تنظیم کو سخت خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام مغوی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر رہا کرے، کیونکہ اگر ان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر راولاکوٹ میں خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر کے عوام کی زندگی اجیرن کر رہے ہیں اور ان کا واحد مقصد ریاستی عملداری کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کا تحمل سے کام لینا اس کی کمزوری نہیں، کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں اور آزاد کشمیر کے عوام نے اس پرتشدد احتجاج اور شرپسندوں سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ایس ایس پی خاور علی شوکت نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں ان عناصر کے مذموم عزائم کا شکار ہونے سے بچائیں۔
متعلقہ عنوانات
ویب ڈیسک Time 10 اکتوبر ، 2026 Facebook Twitter دنیا فوجی اڈے کے حملہ آور کی سزائے موت کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ نہیں کیا: ڈونلڈ ٹرمپ
10 October 2026
پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف زرداری کا ریکارڈ توڑ دینگے: بلاول
10 October 2026
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پسندیدہ عدالتی نامزدگیوں پر مفاہمت
10 October 2026
عمرہ کے نام پر انسانی اسمگلنگ کا انکشاف، 2 لاکھ پاکستانی زائرین تاحال وطن واپس نہ پہنچ سکے
10 October 2026
برطانیہ: سابق وزیر اعظم اسٹارمر کے استعفے سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن میں باحجاب خاتون کامیاب
10 October 2026
سعودی ہوائی اڈے پر رواں ہفتے ہونے والے تیسرے حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی
10 October 2026
پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات: حکومت سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
10 October 2026
پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کی مخالفت
10 October 2026