LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے: پینٹاگون بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری، خودمختاری کا دفاع ترجیح ہے: ایران گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر کراچی: جمالی پل کے قریب منی ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، مریم اورنگزیب کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، مسلح افواج کے سربراہان کا خراج عقیدت

مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار

Web Desk

27 July 2026

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث صوبے کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر 2 لاکھ 73 ہزار، چشمہ کے مقام پر 3 لاکھ 13 ہزار اور تونسہ بیراج پر 3 لاکھ 64 ہزار کیوسک پانی کے بہاؤ کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب میں سیلابی صورتحال نچلے درجے پر آ گئی ہے جہاں خانکی میں 1 لاکھ 20 ہزار، قادر آباد میں 1 لاکھ 23 ہزار اور تریموں میں 1 لاکھ 84 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ دریں اثنا، دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر 60 ہزار کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ وزیر آباد کے نالہ پلکھو میں 5 ہزار کیوسک پانی کے ساتھ اونچے درجے کی طغیانی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے دریاؤں کے پاٹ میں مقیم شہریوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور دریاؤں یا نالوں کے قریب نہانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔