نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے
Web Desk
26 July 2026
نیویارک شہر کے میئر زہران ممدانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی گلوکار اور ریپر شمعون اسماعیل کی موسیقی کے مداح ہیں اور ان کے گانے باقاعدگی سے سنتے آ رہے ہیں۔ امریکی جریدے ‘رولنگ اسٹون’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جب ان سے ان کی موجودہ پلے لسٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ یوگنڈا کے میوزک گروپ ‘ریڈیو اینڈ ویزل’ اور امریکی فنکارہ کیسی مسگریوز کے ساتھ ساتھ پاکستانی ریپر شمعون اسماعیل کو بھی کافی عرصے سے سن رہے ہیں۔ متنوع ثقافتی پس منظر رکھنے والے زہران ممدانی نے اس سے قبل بھارتی نژاد امریکی ریپر ہیمانشو سوری سے متاثر ہو کر سیاست میں آنے کا ذکر کیا تھا، جبکہ ان کی انتخابی کامیابی کے موقع پر ‘دھوم مچالے’ کا گانا بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا، جو جنوبی ایشیائی موسیقی سے ان کے گہرے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں
25 September 2026
اسٹیٹ بینک اور بینکنگ انڈسٹری کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم’ کا اجراء
25 September 2026
میر رضا کے اہلخانہ کی سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کی درخواست مسترد
25 September 2026
بحرالکاہل میں بننے والا طوفان، نولو کیٹیگری 1 کے سمندری طوفان میں تبدیل
25 September 2026
این ڈی ایم اے کا 25 سے 30 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
25 September 2026
سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
25 September 2026
عباس عراقچی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تنازع کے سفارتی حل پر زور
25 September 2026
پی ٹی آئی آج یا کل اسلام آباد مارچ ختم کرنے کا اعلان کردے گی: فیصل کریم کنڈی
25 September 2026