نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
Web Desk
24 July 2026
راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نوزائیدہ بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹنے کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے انسانی اعضا کو نقصان پہنچانے کی دفعہ 334 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں ڈیوٹی پر موجود نرس نیلم صدیق کو نامزد کیا گیا ہے۔
ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر متاثرہ والد قیصر محمود کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور تب سے وہ نرسری میں زیرِ علاج تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنی بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ جب اس متعلق ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے پوچھ گچھ کی تو بتایا گیا کہ انگوٹھا نرس نیلم صدیق سے غلطی سے کٹا ہے۔
والد کا موقف ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی اور صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی لیکن تاحال ذمہ داروں کے خلاف کوئی انتظامی کارروائی نہیں کی گئی، جس کے بعد انہوں نے انصاف کے لیے پولیس سے رجوع کیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست اور مقدمے کے بعد قانون کے مطابق مزید قانونی کارروائی اور چھان بین شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا اس معاملے پر باضابطہ موقف آنا باقی ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم
17 November 2026
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط
17 November 2026
قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال
17 November 2026
چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم
17 November 2026
مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری
17 November 2026
ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار
17 November 2026
آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا
17 November 2026
بی آئی ایس پی میں 45 سال کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ
17 November 2026