پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ دوبارہ عالمی فورم پر اٹھا دیا، بھارتی اقدام اشتعال انگیز قرار
Web Desk
24 July 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقدہ 33 ویں ‘آسیان ریجنل فورم’ (ARF) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو شدید تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پانی جیسے اہم وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس کے اثرات 25 کروڑ پاکستانیوں کی زندگی اور روزگار پر براہِ راست پڑ سکتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پائیدار حل ہی جنوبی ایشیا میں حقیقی امن و استحکام کی بنیادی ضامن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن یہ معاہدہ خطے میں پائیدار تعلقات کے لیے بے حد ضروری ہے، اور اس جیسے سنجیدہ معاملات پر عالمی برادری اور آسیان فورم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد کے لیے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور سفارت کاری و مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔ افغان صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی صورت میں پاکستان کے خلاف دہشت گردی یا تخریب کاری کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی
17 November 2026
فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم
17 November 2026
پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط
17 November 2026
قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال
17 November 2026
چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم
17 November 2026
ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 November 2026
مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری
17 November 2026
ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار
17 November 2026