LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
چینی کوسٹ گارڈ نے پانی کی توپ چلا کر متنازع پانیوں میں فلپائنی جہاز کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی باب المندب سب کیلئے بند نہیں، صرف سعودی عرب کی ناکہ بندی ہے: حوثی ترجمان حوثیوں نے کمزور بہانوں سے صنعا ہوائی اڈے سے پروازیں روکیں، سعودی سفیر خلیج عمان میں ایل پی جی ٹینکر پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق، ایرانی خبرایجنسی ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا: امریکی صدر سعودی اتحادی افواج کا یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیئر سٹارمر نے جنگ میں امریکا، اسرائیل کا ساتھ دینے سے انکار کیا: ایرانی سفیر ایم کیو ایم کا آج حیدر آباد میں سندھ حکومت کیخلاف ریلی نکالنے کا اعلان امریکا کا ایل پی جی ٹینکر پر میزائلوں سے حملہ، عملے کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے: ایرانی میڈیا فلسطینی ایوان صدر نے اسرائیلی آبادکاروں کی کارروائیوں کو دہشتگردی قرار دیدیا اگر سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل نہ ہوا تو اس کیساتھ جوہری معاہدہ نہیں کریں گے: ٹرمپ کا اعلان یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر متعدد حملے، کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا قطر کی ٹانک میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تعلیمی اداروں پر پابندی لگادی مصنوعی ذہانت 5 برس میں انسانی ذہانت سے آگے نکل سکتی ہے: ایلون مسک کا انتباہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

Web Desk

23 July 2026

عوامی جیبوں پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے। پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331.52 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے।

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378.66 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے نئے نظام کے تحت یہ نرخ اگلی 24 گھنٹوں (آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے) کے لیے نافذ العمل رہیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی حکومت نے پیٹرول میں 6 روپے 39 پیسے اور ڈیزل میں 7 روپے 83 پیسے فی لٹر کا بڑا اضافہ کیا تھا۔