LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز میں امریکی MQ-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ یوکرینی صدر زیلنسکی کا امریکی اور یورپی نمائندوں سے نئے مذاکرات کا انکشاف حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی

حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع

Web Desk

15 July 2026

حکومتِ پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لیے ایک نیا اور انقلابی طریقہ کار متعارف کرانے کا فیصلہ متوقع ہے، جس کے تحت ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جائے گا۔ اس مجوزہ نظام کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہوگی کہ قیمتوں کے حتمی فیصلے میں حکومت کا اپنا سیاسی اور انتظامی کردار نمایاں طور پر کم ہو جائے گا، جس سے قیمتوں کے تعین کا عمل مکمل طور پر مارکیٹ اور ریگولیٹری میکانزم کے تابع ہو جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، اس نئے مانیٹرنگ اور پرائسنگ سسٹم کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو قیمتیں مقرر کرنے کا واحد اور خود مختار اختیار حاصل ہوگا۔ اوگرا روزانہ رات کو موٹر اسپرٹ (پیٹرول)، ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)، لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او)، اور مٹی کے تیل (کے او) کی قیمتوں کا حساب لگا کر ان کا تعین کرے گی۔ یہ تبدیل شدہ قیمتیں روزانہ رات ٹھیک 12 بجے سے ملک بھر میں نافذ العمل ہوا کریں گی۔