LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ افغان طالبان کیخلاف قانونی چارہ جوئی، عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ تیار مودی کی نااہلی سے بھارت خواتین کیلئے سب سےغیر محفوظ ملک بن گیا پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق پنجاب اسمبلی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمان کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے،طارق فضل چوہدری مراکش کے امریکی صدر کے حمایت یافتہ غزہ بورڈ آف پیس کے معاہدے پر دستخط ایرانی چیمبر کا صدر مسعود پزشکیان سے باضابطہ ملک میں جنگی حالت کا اعلان کرنے کا مطالبہ سعودی شہر ریاض میں گیس سلینڈر کا دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق تہران اور واشنگٹن میں سخت گیر عناصر جنگ کو آگے بڑھا رہے ہیں: عرب میڈیا امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیلی فوجی امداد روکنے کی تجویز مسترد دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے پر بھرپور جشن جیرڈ کشنر، سٹیو وٹکوف مذاکرات میں مالی فائدے اٹھاتے رہے: جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام موصول

دشمن باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہوچکا، اب کوئی مفاہمتی یادداشت مؤثر نہیں رہی: ابراہیم رضائی

Web Desk

15 July 2026

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے علاقائی صورتحال پر اہم موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے حالیہ اضافے کے بعد اب کوئی بھی مفاہمتی یادداشت مؤثر نہیں رہی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دشمن باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہو چکا ہے اور اس نے مفاہمتی یادداشتوں کی تمام تر شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ابراہیم رضائی نے انکشاف کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایرانی پارلیمنٹ میں آبنائے ہرمز کی سلامتی اور پائیدار ترقی سے متعلق ایک جامع منصوبہ پیش کیا گیا تھا، جبکہ اس اہم ترین بحری گزرگاہ کے حوالے سے اسٹریٹجک ایکشن پلان کی پارلیمنٹ سے باقاعدہ منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ علاقائی چیلنجز کے پیش نظر ایران اپنی قومی سلامتی اور اسٹریٹجک سمندری راستوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اور ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔