LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن نیٹو کا پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور طیارہ ’’اواکس‘‘ تعینات کرنے کا اعلان مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ عوام اگر نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے تو پارٹی کو قبول ہو گا: عظمیٰ بخاری

روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز

Web Desk

14 July 2026

اٹلی کے دارالحکومت روم میں قائم امریکی سفارت خانے میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں اہم مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق، اسرائیلی اور لبنانی وفود بات چیت میں شرکت کے لیے امریکی سفارت خانے پہنچ چکے ہیں، جہاں ان مذاکرات کا بنیادی ایجنڈا جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے مرحلہ وار انخلا سے متعلق معاہدے پر حتمی پیش رفت کرنا ہے۔ لبنانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ اہم سفارتی بیٹھک منگل اور بدھ کے روز روم میں جاری رہے گی، جس میں امریکی ثالثوں کی موجودگی میں دونوں فریقین فریم ورک معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیں گے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ عسکری کشیدگی کے بعد امریکہ نے سرحدی صورتحال کو معمول پر لانے اور خطے میں طویل المدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔