پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
14 July 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان خواتین کو بااختیار بنانے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بنگلہ دیش کے وزیر برائے سماجی بہبود ڈاکٹر زاہد حسین نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی (OIC) خواتین وزارتی کانفرنس میں شرکت پر بنگلہ دیشی وزیر کا خیرمقدم کیا اور او آئی سی کے پلیٹ فارم سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً تجارت، تعلیم، سماجی بہبود اور عوامی روابط (People-to-People Contacts) کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا اور پاک بنگلہ دیش تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ
14 July 2026
ماجد ستی قتل کیس، عدالت نے فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی
14 July 2026
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار
14 July 2026
پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
14 July 2026
افغانستان میں غذائی بحران، 90 فیصد بچے متاثر، یونیسیف کی نئی رپورٹ جاری
14 July 2026
آبنائے ہرمز کے متعلق ٹرمپ منصوبہ بحری قزاقی ہے: برازیلی صدر
14 July 2026
مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری
14 July 2026