LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر

مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری

Web Desk

14 July 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں تعلیمی شعبے کی اپ گریڈیشن کے لیے ایک بڑے انقلابی اقدام کے تحت “مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈرشپ” پائلٹ پروجیکٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پنجاب بھر میں نامور تعلیمی ادارے “ایچی سن کالج” کے معیار کے بوائز اور گرلز اسکول قائم کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت لاہور کے وحدت روڈ پر طلبہ اور طالبات کے لیے الگ الگ مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈرشپ قائم کیے جائیں گے، جہاں جدید اسپورٹس ہال، ہاکی اور کرکٹ اسٹیڈیم، سوئمنگ پول اور گھڑ سواری جیسی عالمی معیار کی تعلیمی و کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے ان مراکز میں 5,000 طلبہ اور 5,000 طالبات کو داخلہ دیا جائے گا تاکہ انہیں بہترین ماحول میں مستقبل کی قیادت کے لیے تیار کیا جا سکے۔