LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر

خواجہ محمد آصف نے فضل الرحمان کے بیان کو اخلاقی بے حسی قرار دیدیا

Web Desk

14 July 2026

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ متنازع بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ‘اخلاقی بے حسی’ قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی لازوال قربانیوں کو محض نوکری یا تنخواہ سے جوڑنا کسی طور مناسب نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص صرف چند ہزار روپے کی تنخواہ کے لیے اپنی سب سے قیمتی چیز یعنی جان قربان نہیں کرتا، بلکہ یہ بے مثال قربانیاں ایک عظیم نظریے، اپنے ایمان اور وطنِ عزیز سے سچی وفاداری کے تحت دی جاتی ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب ہمارے جوان ملک کے دفاع کے لیے فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں پر سوال اٹھانا اور ان کا مذاق اڑانا انتہائی افسوسناک اور غیر مناسب رویہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ شہداء کی قربانیوں کا تہہ دل سے احترام کرنا ہم سب پر بطور قوم فرض ہے اور یہ ہماری مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ وزیر دفاع کے مطابق، شہداء کے اہلخانہ کے جذبات کو مجروح کرنے والے بیانات ملکی دفاعی قوتوں کے حوصلے پست کرنے کے مترادف ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے