LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان یورپی یونین کا غزہ کی بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان خلیجی ملک نے نقد ادائیگیوں سے متعلق بڑی پابندی لگا دی ٹرمپ سے متفق ہوں کہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے پر معاوضہ ملنا چاہیے: عباس عراقچی کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق کوہاٹ میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد جاں بحق فیصل آباد میں گندے نالے میں گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی ملاقات، مسلم دنیا کے مسائل پر تبادلہ خیال ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں مچھلیوں کی ہلاکت کا معاملہ وفاق تک پہنچ گیا، تحقیقات کا حکم ایران میں حالیہ امریکی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہوگئی ایران کا ایک ارب ڈالر مالیت کا خام تیل چین روانہ، ایرانی آئل ٹینکروں نے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا پٹرولیم قیمتوں کے نظام میں اصلاحات، پلیٹس ڈیٹا عوامی کرنے کی سفارش پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق

Web Desk

13 July 2026

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع نوشکی میں فائرنگ کے دو مختلف اور افسوسناک واقعات میں قبائلی رہنما اور سیاسی کونسلر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پہلے واقعے میں کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس کے قریب اختر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے عارف مینگل نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے ترجمان غلام نبی مری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے عارف مینگل بی این پی کے ضلعی کونسلر اور پارٹی کے سینئر رہنما لالہ غفار مینگل کے سگے بھائی تھے۔ وہ مغربی بائی پاس سے اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ گھات لگائے بیٹھے مسلح ملزمان نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا۔

دوسری جانب، نوشکی میں پیش آنے والے دوسرے خونی واقعے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ممتاز قبائلی رہنما میر طارق بادینی اپنے ایک ساتھی سمیت شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ گئے۔ دونوں مقامات پر وارداتوں کے بعد حملہ آور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ناکہ بندی کر کے علاقے میں سرچ آپریشن اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے